قومی خزانے کولاکھوں کانقصان پہنچانے کی کوشش ناکام

مس ڈیکلریشن سے2لاکھ روپے ٹیکسز پر کیمیکل کلیئر کرایا جا رہا تھا،بنتے20 لاکھ تھے


Business Reporter September 11, 2012
مس ڈیکلریشن سے2لاکھ روپے ٹیکسز پر کیمیکل کلیئر کرایا جا رہا تھا،بنتے20 لاکھ تھے. فوٹو فائل

محکمہ کسٹمز نے ایسٹ وہارف پرمس ڈیکلریشن کے ذریعے کیمیکل کی بڑی مقداراسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قومی خزانے کو 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نقصان بچا لیا۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث درآمدکنندہ کیمیکل کے اس کنسائنمنٹ کوصرف2لاکھ ڈیوٹی و ٹیکسز کی ادائیگی پر کلیئرکرانے کی کوششیں کر رہا تھا جبکہ پاکستان کسٹم ٹیرف کے مطابق مذکورہ کنسائمنٹ پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسز قومی خزانے میں جمع کرانے پڑتے لیکن کراچی بندرگاہ ایسٹ وہارف کے ''ٹی آرشیڈ11''پرتعینات اسسٹنٹ کلکٹر جنید محمود اور پرنسپل اپریزرعلی احمدتالپور نے اپنی موثرحکمت عملی کے ذریعے کیمیکل کی مس ڈیکلریشن کی اس کوشش کوناکام بنادیا،کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹ نے کیمیکل کنسائنمنٹ کی مس ڈیکلریشن میں ملوث درآمدکنندہ کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متعلقہ کلیئرنگ ایجنٹ عاطف کو گرفتار کر کے اس کا7 یوم کا ریمانڈ لے لیا ہے۔

مس ڈیکلریشن میں ملوث درآمدکنندہ کو اب قومی خزانے میں جرمانے کے ساتھ 24لاکھ روپے سے زائدمالیت کی ادائیگیاں کرنی پڑیںگی۔ ذرائع نے بتایا کہ درآمدکنندہ ایم زیڈ ایسوسی ایٹ نے ایران سے 2 کنٹینرز نمبر QNLU1000661، QNLU1015580 میں 28800 کلو گرام (Ethyl Acetate) ایتھائل ایسیٹیٹ نامی کیمیکلزکے 180ڈرم درآمدکیے تھے جس کی کلیئرنس کے لیے ٹف فاروڈر(Tif Forwarder) کی جانب سے داخل کرائی جانے والی گڈز ڈیکلریشن میں (Butyl Acetate) بیوٹائل ایسیٹیٹ ظاہرکیاگیا تھا جس پر 5 فیصد کسٹمزڈیوٹی، 19فیصدسیلزٹیکس اور5فیصدانکم ٹیکس عائد ہے جبکہ حقیقی معنوں میں درآمدکیے جانے والا ایتھائل ایسیٹیٹ (کیمیکل) پر 25 فیصد کسٹمز ڈیوٹی 19 فیصد سیلز ٹیکس اور5فیصدانکم ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مس ڈیکلریشن کے حامل درآمدکنندہ ایم زیڈ کارپوریشن نے کلیئرنگ ایجنٹ ٹف فاروڈرکے ساتھ مل کر کیمیکل کے مذکورہ کنسائمنٹ کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئر کرانے اور20لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسزکی چوری کے لیے گڈزڈیکلریشن میں ''پی سی ٹی''پاکستان کسٹمزٹیرف کا غلط استعمال کیااورگڈزڈیکلریشن میں''پی سی ٹی'' 2915-3100 ظاہر کی جبکہ ''ایتھائل ایسیٹیٹ''کی حقیقی ''پی سی ٹی'' 2915-3300ہے۔ ذرائع کے مطابق ''پی سی ٹی'' کے غلط استعمال کے باعث ایتھائل ایسیٹیٹ کے ویلیو 31 لاکھ کے بجائے 16لاکھ روپے ظاہرکرکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس 80 ہزار روپے کسٹمزڈیوٹی کے عوض کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ کنسائنمنٹ پر 9لاکھ 79 ہزار 327 کی کسٹمزڈیوٹی عائدہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں