حامد کرزئی سیکیورٹی معاہدے پردستخط نہ کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں نیٹو سیکرٹری جنرل
امید ہے کہ نئے افغان صدر امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے، آندے فوگ راسموسن
نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے فاگ راسموسن نے افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 'آگ سے کھیل رہے ہیں'۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے آندرے فاگ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف نیٹو ممالک کی قربانیوں کو سراہنا چاہیئے، افغان صدر افغان حامد کرزئی امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرکے 'آگ سے کھیل رہے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، امید ہے کہ نئے افغان صدر امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔
واضح رہے کہ افعان صدر حامد کرزئی نے امریکا کے ساتھ معاہدے پر افغان لویہ جرگہ کی منظوری کے باوجود دستخط کرنے سے انکار کر تے ہوئے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو امریکا کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عملی اقدامات سے مشروط کر دیا ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا نہ تو دھمکیوں سے اور نھ ہی کسی دباؤ میں افغانستان سے اس معاہدے پر دستخط کرا سکتا ہے۔