چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا جو بائیڈن
چین سے سرد جنگ نہیں چاہتے لیکن یہ بات سمجھانا چاہتے ہیں کہ تائیوان کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، امریکی صدر
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے منعقدہ تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں چاہتا تاہم ہم صرف چین کو یہ بات سمجھانا چاہتے ہیں کہ امریکا تائیوان کے معاملے پر نہ ہی پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی اپنے نظریات کو بدلے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا اور ساتھ دے گا کیوں کہ امریکا ایسا کرنے کا پابند ہے جب کہ چین اور روس سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ فوجی طاقت ہے۔