دادو میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی

پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں نے 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔


ویب ڈیسک February 04, 2014
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

RAWALPINDI: نواحی شہر جوہی پولیس چوکی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع دادو کے شہر جوہی کے مستوئی محلے میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں نے 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار یونس شاہانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔