رمیز راجہ کا قومی کرکٹرز کو بھارت کیخلاف جارحانہ کھیل کا مشورہ

قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا


Sports Reporter October 22, 2021
قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے اور کپتان بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہار کے خوف کو ذہن سے نکال کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

بورڈ سربراہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ۔

چئیر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصحیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں