وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، دفترخارجہ

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، دفترخارجہ فوٹو: فائل

QUETTA:
وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر پر روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وفد میں شامل ہوں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے

دفترخارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
Load Next Story