سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ 10 برس کی ہوگئی

4فروری 2004 کو ہارورڑ یونیورسٹی کے طالب علم ’’مارک زوکربرگ‘‘ نے طلبا کے درمیان رابطے کے لئے اس کا آغاز کیا تھا۔


ویب ڈیسک February 04, 2014
دنیا کی 15 فیصد آبادی ’’فیس بک‘‘ سے کسی نہ کسی حد تک منسلک ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ''فیس بک'' آج 10 برس کی ہوگئی ہے۔


آج سے ٹھیک 10 برس قبل امریکا کی مشہور درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک طالب علم ''مارک زوکربرگ'' نے یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان رابطے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اس کا آغاز کیا تو 24 گھنٹے میں ہارورڈ کے 12سو سے زائد طلباء اس ویب سائیٹ سے منسلک ہوگئے، 2005 میں ''فیس بک'' کو برطانیہ میں متعارف کروایا گیا اور آج صورت حال یہ ہے کہ دنیا کی 15 فیصد آبادی ''فیس بک'' سے کسی نہ کسی حد تک منسلک ہے۔


10 برسوں کے دوران انٹر نیٹ صارفین میں''فیس بک'' اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ ہاسٹل سے شروع کی جانے والی اس ویب سائیٹ سے سالانہ 7 ارب ڈالر سے زائد کا ریوینیو حاصل ہوتا ہے جبکہ اس کے اثاثوں کی مالیت 17 ارب ڈالرسے زائد ہے اورہر نئے روز اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |