کراچی سلطان آباد میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک February 04, 2014
آپریشن میں رینجرز کے 400 جوانوں کے علاوہ خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے سلطان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 30 ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سلطان آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن میں 400 رینجرز اہلکاروں نے شرکت کی اور اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے خواتین اہلکاروں کے معاونت سے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 3 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 30 ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں