حامد کرزئی طالبان کے ساتھ خفیہ رابطوں میں ہیں امریکی اخبار کا دعوی
حامد کرزئی کے طالبان کے ساتھ مذاکرات افغانستان اورامریکا کےتعلقات میں کشیدگی کا باعث بنیں گے، امریکی اخبار
امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خفیہ رابطوں میں ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی امریکا اور مغربی ممالک کے بغیر ہی امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے طالبان کے ساتھ خفیہ رابطوں میں ہیں جو افغانستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حامد کرزئی کے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے تھوڑا بہت فائدہ ہو گا جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن حامد کرزئی اور نئے افغان صدر کے ساتھ امن و عامہ کی صورت حال پر تعاون کے حوالے بے یقینی کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے لویہ جرگہ کی منظوری کے باوجود امریکا اور نیٹو افواج کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ حامد کرزئی نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو امریکا کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو عملی اقدامات شروع کرنے سے مشروط کیا تھا۔