شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک 2 جوان شہید

ہلاک دہشتگرد احمد اللہ کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 22, 2021
ہلاک دہشتگرد احمد اللہ کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر - فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد احمد اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہوئے، جام شہادت نوش کرنے والوں میں کوہاٹ کے رہائشی 34 سالہ نائیک خلیل اور لکی مروت کے رہائشی 21 سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |