جسینڈا آرڈن کی پریس کانفرنس کے دوران 58 شدت کا زلزلہ ویڈیو وائرل

یہ دوسرا موقع پر جب وزیراعظم جسینڈا آرڈن کی میڈیا سے براہ راست گفتگو کے دوران زلزلہ آیا ہو


ویب ڈیسک October 22, 2021
وزیراعظم نے کچھ دیر توقف کے بعد پریس کانفرنس جاری رکھی، فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی براہ راست پریس کانفرنس کے دوران 5.8 شدت کا زلزلہ آگیا تاہم جسینڈا آرڈن مطمئن رہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسینڈا آرڈن کورونا وبا کی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہی تھی کہ اچانک زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اس دوران صحافی بھی سہم گئے تاہم وزیراعظم مطمئن رہیں۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5.9 شدت کے زلزلے کا مرکز وسطی شمالی جزیرے میں تومارونی سے 21.75 میل دوری پر تھا اور ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے کچھ لمحے توقف کے بعد مسکراتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس کا دوبارہ آغاز کیا اور صحافی سے اپنا سوال دہرانے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے براہ راست میڈیا پروگرام میں زلزلہ آیا ہو۔

اس سے قبل اپنی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں دیئے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران بھی ایسا ہوا تھا اور اس وقت بھی جسینڈا آرڈن بالکل گھبرائی نہیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں