وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفیٰ دیدیا

جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔


ویب ڈیسک October 22, 2021
جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے - فوٹو:فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید اقبال چیمہ نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں