یمن میں عرب فوجی اتحاد کی کارروائیوں میں 90 سے زائد حوثی باغی ہلاک

عرب فوج اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے


ویب ڈیسک October 22, 2021
عرب فوج اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے - فوٹو:فائل

یمن میں عرب فوجی اتحاد نے 24 گھنٹے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 90 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

العربیہ کے مطابق عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران یمن کے علاقے الجوبہ اور القصرا میں مختلف کارروائیوں میں 92 حوثی باغی ہلاک جبکہ 16 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو عرب فوجی اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خطرات کے جواب میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں تو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی روشنی میں حوثیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، گزشتہ چند ماہ کے دوران یمن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عالمی قانون کی روشنی میں آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کےلیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |