کراچی حصص مارکیٹ میں مندی 14 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس 15240 ہو گیا، 53 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی، 3 ارب 89 کروڑ کا نقصان


Business Reporter September 11, 2012
انڈیکس 15240 ہو گیا، 53 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی، 3 ارب 89 کروڑ کا نقصان. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سیاسی افق پر کشیدہ صورتحال اور پرافٹ سیلنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج پیر کو ایک بارپھر اتار چڑھائو کے بعد مندی کے زیراثر رہی۔

53.48 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے3 ارب89 کروڑ15 لاکھ 58 ہزار908 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر45 لاکھ36 ہزار522 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر15300 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن مقامی کمپنیوں کی جانب سے19 لاکھ85 ہزار660 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں32 ہزار513 ڈالر، میوچل فنڈز 9 لاکھ90 ہزار379 ڈالر، این بی ایف سیز 9 لاکھ40 ہزار527 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے5 لاکھ87 ہزار444 ڈالرکے انخلا سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 13.77 پوائنٹس کمی سے 15240.19 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس72.86 پوائنٹس کمی سے12961.25 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 112.86 پوائنٹس کی کمی سے 26917.74 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت9.55 فیصد کم رہااورمجموعی طور پر20 کروڑ81 لاکھ12 ہزار220 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 316 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں122 کے بھائو میں اضافہ، 169 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں