لاہورمیں وکیل کی مجسٹریٹ سے بدتمیزی پر فاضل ججوں کا کام کرنے سے انکار

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے سید حامد حسین کو انکوائری افسرمقرر کردیا ہے۔


ویب ڈیسک February 04, 2014
ایڈووکیٹ جمیل جیڈو نے اپنے موکل کی درخواست ضمانت منظور نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان بسرا سے تلخ کلامی کی اور نازیبا کلمات کہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکیل کی جوڈیشل مجسٹریٹ سے بدتمیزی کے خلاف فاضل ججوں نے احتجاج کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا جبکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری واقعے کا نوٹس لےلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل کچہری میں ایڈووکیٹ جمیل جیڈو نے اپنے موکل کی درخواست ضمانت منظور نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان بسرا سے تلخ کلامی کی اور نازیبا کلمات کہے۔ واقعے کے بعد ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران نے زیر سماعت مقدمات سننے سے انکار کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی روک دی۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے فاضل جج سید حامد حسین کو انکوائری افسرمقرر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔