سی پیک کے نئے نتائج حاصل ہونے پر خوشی ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے ساتھ ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ایک مثال ہے، ترجمان

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے ساتھ ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ایک مثال ہے، ترجمان۔ (فوٹو: فائل)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلیگ شپ پراجیکٹ سے نئے نتائج حاصل ہوئے ہیں اور اعلی معیار کی ترقی کے مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔


انٹرنیشنل پریس سینٹر (آئی پی سی) میں یومیہ بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ سی پیک نے نئے نتائج حاصل کیے ہیں اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں جو چین پاکستان دوستی کا مظہر ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے ساتھ ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ایک مثال ہے۔
Load Next Story