تحقیق کے بغیر مجھ پر 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا راجا پرویز اشرف
رینٹل پاور واحد کیس ہے جس میں کوئی شکایت کنندا موجود نہیں ہے، راجا پرویز اشرف
سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ان پر سیاسی مخالفین نے بغیر تحقیق اور تفتیش کے 22 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے۔
رینٹل پاور کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ یہ واحد کیس ہے جس میں کوئی شکایت کنندا موجود نہیں ہے، میرے سیاسی مخالفین نے ذاتی اور سیاسی عناد کی وجہ سے مجھے پر الزام لگائے اور کسی تحقیق اور تفتیش کے بغیر ہی یہ کہا گیا کہ 22 ارب روپے کی کرپشن ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ مجھ پر جتنے بھی الزامات لگائے گئے وہ تمام بے بنیاد ہیں۔
اس سے قبل رینٹل پاورکیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم راجا پرویزاشرف کے خلاف چار گواہ احتساب عدالت میں پیش کئے، نندی پور پاورپراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ سماعت کے بعد راجا پرویز امشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جو ثبوت آج عدالت میں پیش کئے گئے ہیں ان پر 26 فروری کو جرح ہوگی، ان ثبوتوں میں کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ اس میں راجا پرویز اشرف ملوث تھے اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ اس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔