کراچی میں نشئی بیٹے نے بوڑھے باپ کو قتل کردیا والدہ شدید زخمی
بھتیجے نے سوتے ہوئے اٹھا کر بتایا کہ ابو کہہ کر گئے ہیں کہ انہوں نے دادا کو قتل کردیا ہے، مدعی مقدمہ
گلشن اقبال میں نشے کے عادی بیٹے نے ہاون دستے اور چمچے سے بوڑھے باپ کا قتل جب کہ والدہ کو زخمی کردیا۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نشے کے عادی بیٹے نے ہاون دستے اور چمچمے سے بوڑھے باپ کا قتل جب کہ والدہ کو زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ مفرور ملزم کے چھوٹے بھائی سمیر کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث بڑا بھائی داؤد نشےکا عادی ہے اوراکثر والدین سے جھگڑا کرتا تھا۔ مقتول والد اور زخمی والد اپنے کمرے سو رہے تھے، ہفتے کی صبح میرے بھتیجے محمد یاسین نے ہمیں سوتے ہوئے اٹھا کر بتایا کہ ابو کہہ کر گئے ہیں کہ انہوں نے دادا کو قتل کردیا ہے جا کر دیکھ لو، ہم اٹھ کر والد اور والدہ کے کمرے میں گئے تو والد کے سرپر شدید چوٹیں تھی اور وہ خون میں لت پت تھے۔
مدعی مقدمہ کا مزید کہنا تھا کہ والد کے قریب ہاون دستہ اور لوہے کا بڑا چمچا خون آلود پڑا تھا۔ والدہ کے منہ پر کپڑا تھا اور وہ بھی زخمی تھیں ، زخمی والد کو فوری نجی اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔