مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک October 23, 2021
برآمد شدہ اسلحہ میں کلاشنکوف، دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ گولے شامل ہیں فوٹو: فائل

مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں