محمد رضوان نے اپنے گھر میں کرکٹ کیریئر کی کامیابیوں کے حوالے سے گیلری بنالی

محمد رضوان نے اپنی گیلری میں کامیاب میچوں کے دوران استعمال بلے اور شرٹس بھی رکھی ہیں

رضوان نے پشاور میں اپنے نئے گھر کے بیسمنٹ میں تاریخ جمع کررکھی ہے فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے گھر میں کرکٹ کیریئر کی کامیابیوں کے حوالے سے گیلری بنالی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے نئے گھر میں کرکٹ کیریئر کی کامیابیوں کے حوالے سے گیلری بنالی جس میں حاصل کی ٹرافیاں اور اپنی شرٹس بھی سجا رکھی ہیں۔




بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پشاور میں اپنا نیا گھر تعمیر کیا ہے جہاں انہوں نے بیسمنٹ میں کرکٹ کیریئر حاصل کی کامیابیوں کی تاریخ جمع کررکھی ہے، اب تک محمد رضوان نے قومی اور بین الاقوامی میچوں کے دوران جو ٹرافیاں حاصل کیں، وہ خوبصورتی سے سجا رکھی ہے۔



محمد رضوان نے اپنی مختصر سی گیلری میں کامیاب میچوں کے دوران استعمال بلے اور شرٹس بھی رکھی ہیں اور اپنی اسٹائلش بلے بازی کی تصاویر بھی دیواروں کو زینت بنالی ہیں، اسی طرح کی کوشش اس سے قبل شاہد آفریدی بھی کرچکے ہیں جنہوں نے کراچی میں واقع اپنے گھر میں پرکشش لائبریری بنائی ہے۔
Load Next Story