وزیرِ اعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم مسجد النبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔