خنجراب نیشنل پارک میں نایاب برفانی چیتے کے بچوں کی خوبصورت ویڈیو جاری

یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر امتیاز احمد نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کئے


ویب ڈیسک October 23, 2021
یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر امتیاز احمد نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کئے فوٹو:فائل

برفانی چیتے کے عالمی دن پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کی جانب سے برفانی چیتے کے بچوں کی فوٹیج جاری کردی گئی۔

ویڈیو میں خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتے کے 2 بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظر دکھائے گئے ہیں۔



یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر امتیاز احمد نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کئے جو برفانی چیتے کے ان بچوں کو ان کی پیدائش سے دیکھتے آرہے ہیں۔ قراقرم کی حدود میں مقامی افراد نے برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق معلومات بھی دی ہیں۔

پاکستان میں برفانی چیتے کے رہائشی مقامات 80 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائےجاتے ہیں۔ برفانی چیتوں کی موجودگی اونچائی پر موجود ان کی رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے ماحولیاتی نظام کو توازن میں رکھنے کیلئے اہم ہیں، برفانی چیتے کے بچے اب 6 ماہ کے ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |