نورمقدم کیس کی تیاری میں ہر قانونی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

سرکاری وکلا کے لیے پیکج کا اعلان عدالتی فیصلوں کے مطابق کیا جائے، نیاز اللہ نیازی


ثاقب بشیر October 23, 2021
وفاق سرکاری وکلا کے لیے فنڈر جاری کرے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد فوٹو: ایکسپریس

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس، عثمان مرزا کیس اور اسامہ ستی کیس تیار کرتے ہوئے ہوئے ہر قانونی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اسلام آّباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، تفتیش کے عمل کو مضبوط اور موثر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پراسیکیوشن نے نور مقدم کیس، عثمان مرزا کیس اسامہ ستی کیس بھرپور تیار کئے، پراسیکوشن نے یہ کیس تیار کرتے ہوئے ہوئے ہر قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھا ہے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری وکلا بغیر مراعات کام کررہے ہیں، وفاق سرکاری وکلا کے لیے فنڈر جاری کرے، پراسیکیوشن برانچ کے قیام تک سرکاری وکلا کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے، سرکاری وکلا کے لیے پیکج کا اعلان عدالتی فیصلوں کے مطابق کیا جائے، آئی جی اسلام آباد بھی تفتیش کے عمل میں خامیاں دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |