اتحادی ہونے کے ناطے امریکا کو طالبان سے مذاکرات پراعتماد میں لیا ہے سیکریٹری خارجہ

افغانستان میں امریکا خود بھی طالبان سے مذاکرات کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری


ویب ڈیسک February 04, 2014
لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد سازی میں اضافہ ہوا ہے، سیکرٹری خارجہ فوٹو: فائل

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کا اہم اتحادی ہے جس کے باعث طالبان سے مذاکرات پر امریکا کو اعتماد میں لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا خود بھی افغان طالبان سے مذاکرات کررہا ہے اور پاکستان کا اہم اتحادی ہونے کے باعث حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر امریکا کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی مفاہمت پر مبنی ہے اور پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد سازی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے بھارت سے با معنی مذاکرات چاہتا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرو پر تجارت کی بحالی پر بھی بات چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔