بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے، کپتان بابر اعظم۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل نہیں کیا گیا۔




اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک بھارت میچ پر سٹے باز بھی میدان میں آگئے

بھارت کے خلاف میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زماں، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مورال اپ ہے اور تمام کھلاڑی کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، کھیل میں ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں، کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے، ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
Load Next Story