افغان آپریشن کیلئے فضائی حدود کا استعمال پاکستان امریکا معاہدے کے قریب ہیں سی این این

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات میں امریکی مدد کے بدلے پاکستان معاہدے کے لیے تیار ہے، سی این این


ویب ڈیسک October 23, 2021
مذاکرات اب بھی جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، سی این این فوٹو، فائل

سی این این کے مطابق افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس ممبران کو افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے جاری مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان اس حوالے سے معاہدے کے قریب ہیں۔

سی این این کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات کی بہتری میں امریکی مدد کے بدلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم معاہدے میں اب بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اب بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کررہا ہے تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی بنیاد پر امریکا مستقل بنیادوں پر افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں