ڈرائی لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا

موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا، ترجمان پی آئی اے

بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو:فائل

لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، ایئربیس 320 طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کرلیا جائےگا، قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جوکہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے، موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا، اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے۔

 
Load Next Story