وقار ذکا کا شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے، وقار ذکا


ویب ڈیسک October 23, 2021
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے، وقار ذکا - فوٹو:فائل

پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کے 'کنگ' شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ 2 اکتوبر 2021ء کو بھارتی نارکوٹکس بیورو نے ایک کروز پارٹی میں منشیات کے استعمال پر 23 سالہ آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔ تب سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔

وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |