ٹی 20 میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو 94 رنزسےشکست دیدی
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 74 رنزکے مجموعی اسکورپرآؤٹ ہوگئی۔
ISLAMABAD:
تیسرے اورآخری ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 94 رنز سے ہرادیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 59 اور شین واٹسن 47 رنز بناکرآسٹریلیا کی طرف سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل، یاسرعرفات اورعمرگل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نئے کھلاڑی حسن رضا 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
جواب میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسکا کوئی بھی کھلاڑی بھی جم کرنہ کھیل سکا اورپوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 74 رنزکے مجموعی اسکورپرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے ناصرجمشید سب سے زیادہ 17 رنزبناسکے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اورکمنس نے 3،3 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔
بہترین پرفارمینس پر مین آف دی میچ کا خطاب دیوڈ وارنرکو دیا گیا۔ جبکہ مین آف دی سیریز کا خطاب بہترین بولنگ پر سعید اجمل کو ملا۔
پاکستان نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔