پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کے وارنٹ گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

خصوصی عدالت کے 10 جنوری کے حکم پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق نہیں ہوتا

خصوصی عدالت نے سابق صدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ فوٹو : فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔


شریف الدین پیرزادہ ، انور منصور خان اور خالد رانجھا ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے 10 جنوری کے حکم پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق نہیں ہوتا، قانونی حیثیت کے تعین کے بغیر خصوصی عدالت ایسا فیصلہ نہیں دے سکتی۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کے تناظر میں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں۔
Load Next Story