تماشائیوں کے درمیان سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنانے کا دلچسپ طریقہ اختیار

میچ کے دوران گراسی اسٹینڈز پر فیملیز اور گروپس کو الگ الگ لکڑی کے بنے احاطوں میں بیٹھایا گیا۔


Sports Desk October 24, 2021
میچ کے دوران گراسی اسٹینڈز پر فیملیز اور گروپس کو الگ الگ لکڑی کے بنے احاطوں میں بیٹھایا گیا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

ابوظبی کے زید اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنانے کا منفرد طریقہ نکال لیا گیا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران گراسی اسٹینڈز پر فیملیز اور گروپس کو الگ الگ لکڑی کے بنے احاطوں میں بیٹھایا گیا، یہ احاطے خوبصورت نظارہ بھی پیش کررہے تھے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کوویڈ قوانین پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر میگا ایونٹ کے دوران تماشائیوں کی اجازت دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی اپنے شو پیس ایونٹ کے کورونا فری انعقاد کیلیے تمام تر احتیاطی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں