اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ عثمان بزدار

اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک October 24, 2021
انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے،عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ، یہ عناصر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے ان عناصر کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے، یہ عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی مٹی ہم سے بھائی چارے، اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کررہی ہے، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔ ملک میں استحکام کے لئے ذاتی مفادات کی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا، اپوزیشن کو موجودہ نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں