نائیجیریا میں دلہن کی قیمت ادا کرنے میں ناکامی پر نوجوان نے خود کشی کرلی

ابوبکر کے پاس دلہن خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی اس نے مختلف افراد سے قرضہ لینے کی بھی کوشش کی ، پولیس


ویب ڈیسک February 04, 2014
ابوبکر کے پاس دلہن خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی اس نے مختلف افراد سے قرضہ لینے کی بھی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا، پولیس فوٹو: فائل

افریقی ملک نائیجیریا میں نوجوان نے اس وجہ سے خود کشی کر لی کہ اس کے پاس اپنے لیے دلہن خریدنے کے لیے معمولی رقم بھی نہیں تھی۔

نائجیرین پولیس کے مطابق 24 سالہ ابوبکر احمد کی شادی آئندہ ہفتے ہونا تھی لیکن اسے شادی سے قبل دلہن کی قیمت ادا کرنا تھی جو کہ 250 امریکی ڈالر تھی، رقم جمع کرنے میں ناکامی پر نوجوان نے پھندا لگا کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابوبکر کے پاس دلہن خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی تاہم اس دوران اس نے مختلف افراد سے قرضہ لینے کی بھی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں