ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید  

ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے، پولیس


ویب ڈیسک October 24, 2021
ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے، پولیس

تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی آئی خان میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل اکرام اللہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا تاہم راستے میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں