نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ 800 سے زائد قیدی فرار

دھماکے سے جیل کی دیوار گرا کر درجوں مسلح افراد اندر داخل ہوگئے


ویب ڈیسک October 24, 2021
پولیس نے 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا،، فوٹو: فائل

نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر دھاوا بول کر اپنے ساتھیوں کو رہا کرا لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

حملہ آوروں نے اپنے ساتھیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرالیا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیگر قیدی بھی جیل توڑ فرار ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔

حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش میں کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں جرائم کی شرح زیادہ ہونے کے سبب تمام جیلیں قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور اکثر جرائم پیشہ افراد اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں