ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہمارا اصل فائنل میچ تو آج ہی ہے شیخ رشید

بھارت میں مسلمانوں سے جس طرح کا سلوک ہورہا ہے پاکستانیوں کا جیت کا جذبہ اور بھی بڑھ گیا ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 24, 2021
آج پاکستان کا جیت کے لئے ولولہ اور جوش اور طرح کا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا اصل فائنل میچ تو آج ہی ہے۔

دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے جیت کی دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں، ہماری دعائیں، جوش، ولولہ اور جذبہ سب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے روایتی حریف کے خلاف آج کرکٹ میچ ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی دے، ہمارا اصل فائنل میچ تو آج ہے، آج پاکستان کا جیت کے لئے ولولہ اور جوش اور طرح کا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک ہورہا ہے پاکستانیوں کا جیت کا جذبہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بابراعظم کا نام لے گا تو کوئی دوسرے کھلاڑی کا، لیکن میں صرف یہی کہوں گا کہ پوری قوم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں