آریان کی رہائی کیلیے تفتیشی افسر کا شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کا مطالبہ

ممبئی کے کروز ڈرگ کیس میں گواہ کے بیان نے کیس کا رُخ تبدیل کردیا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک October 24, 2021
ممبئی کے کروز ڈرگ کیس میں گواہ کے بیان نے کیس کا رُخ تبدیل کردیا ہے، رپورٹ۔( فوٹو: فائل)

SHANGHAI/HONGKONG:

کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں سمیر واکھنڈے کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے کے الزام کے بعد کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے۔


انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کے کروز ڈرگ کیس نے ایک ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے اور اس بار توجہ کا مرکز نہ ہی کنگ خان کے بیٹے آریان ہیں اور نہ ہی کوئی اور بالی وڈ سیلےبریٹی! آج اس ہائی پروفائل کیس میں توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق پربھاکر جواس کیس کے ایک دوسرے گواہ کے پی گوساوی کے باڈی گارڈ بھی ہیں، نے اپنے حلفیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےزونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سمیر واکھنڈے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |