بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں غار کا حصہ زمین میں دھنس گیا 8 یاتری ہلاک

ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشوں اور 3 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے، پولیس حکام

ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشوں اور 3 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے، پولیس حکام فوٹو: فائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں واقع مندر جہاں یاتری ایک غارکے ذریعے اس تک پہنچتے ہیں کا ایک حصہ زمین میں دھسنے سے 8 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


ریاستی وزیرداخلہ رام سیوک پیکرا کا کہنا تھا کہ حادثہ بلدوارغار میں پیش آیا جس کی وجہ قریبی کوئلے کی کانوں میں ہونے والے دھماکے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے غار کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا، مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ مذہبی تہواروں اور مختلف مقامات پر حادثات دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارت میں پیش آتے ہیں۔
Load Next Story