کورونا وبا کی ہلاکت خیزی میں کمی مزید 9 افراد جاں بحق
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 940 ہے
ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 698 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 95 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 16 ہزار 908 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 9 مریض خالق حقیقی سے جاملے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 386 ہوگئی۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 940 ہے، جن میں سے ایک ہزار 524 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔