پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ
گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی برآمدات 445 ملین ڈالر اور رواں مالی سال 635 ملین ڈالر کی رہیں
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا ستمبر آئی ٹی اور آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال آئی ٹی اور آئی شعبے کی خدمات کی برآمدات 445 ملین ڈالر کی تھیں، جب کہ رواں مالی سال آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات 635 ملین ڈالر کی رہیں۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں بہتری آرہی ہے، امید ہے کہ رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات ہدف سے زیادہ ہوں گی۔