سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم

عدالت کا نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار


ویب ڈیسک October 25, 2021
عدالت کا نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ آگیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم

عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، بتائیں، اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟۔ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور کی عمارت 'کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ' سے گرانے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں یا کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ عمارت کا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنر کراچی متاثرین کو رقوم کی واپسی یقینی بنائیں۔

عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے اور عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں