کوہاٹ میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے میاں بیوی اور بیٹی کو ہلاک کردیا۔

واقعہ سابقہ چپقلش کا شاخسانہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 25, 2021
واقعہ سابقہ چپقلش کا شاخسانہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس۔ (فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے میاں، بیوی اور بیٹی کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں گھر کے اندر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گھر کے سربراہ ہارون، ان کی اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں جو موقع پرہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے محلہ ایس پی سکندر خان میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، واقعہ سابقہ چپقلش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔