آریان خان والدین کی شادی کی سالگرہ پر رہائی نہ ملنے پر آب دیدہ

شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں


ویب ڈیسک October 25, 2021
شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں (فوٹو : فائل)

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان والدین کی شادی کی سالگرہ پر رہائی نہ ملنے پر آب دیدہ ہوگئے۔

بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ہر پروگرام میں ان کے بیٹے آریان خان، بیٹی سوہانا خان اور ابراہم خان موجود ہوتے ہیں البتہ اس بات ان کی شادی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر آریان خان ان کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔

آریان خان کے وکلا کی جانب سے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر رہائی کے لیے بھی کوششیں کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی تاہم اب آریان خان نے خود ہی اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے جیل حکام سے آبدیدہ ہوکر والدین کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔

آریان خان نے جیل حکام سے گزارش کی کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنے والدین کی شادی کی 30ویں سالگرہ میں شرکت نہیں کرسکے لہذا ان کے لیے ویڈیو کال کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ جیل سے ہی اپنے والدین سے ویڈیو کال کے ذریعے ملاقات کرسکیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں اور اپنے بیٹے آریان خان کے جیل میں ہونے کے باعث کسی قسم کی خوشیاں نہیں منائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔