وفاقی شریعت عدالت نے ونیسوارہ کی رسم غیراسلامی قرار دیدی

قرآنی آیات اور احادیث نبویؐ کی روشنی میں یہ رسم قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے، فیصلہ


APP/Numainda Express October 26, 2021
قرآنی آیات اور احادیث نبویؐ کی روشنی میں یہ رسم قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے،فیصلہ ۔ فوٹو : فائل

وفاقی شریعت عدالت نے لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پر غیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ کو غیراسلامی قرار دیدیا ہے۔

چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل فل بینچ نے سوموار کے روز سکینہ بی بی وغیرہ کی اس حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد قرار دیا ہے کہ سوارہ کی رسم اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

فاضل عدالت نے مزید قرار دیا ہے کہ قرآنی آیات اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں یہ رسم، جو ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج ہے، قطعا ًغیر اسلامی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے، عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اس رسم کے خلافِ اسلام ہونے پر جمہور علماکا اجماع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |