بھارت میں مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر نوکری سے فارغ

خاتون ٹیچر نے واٹس ایپ پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا


ویب ڈیسک October 26, 2021
خاتون ٹیچر نے واٹس ایپ پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا

بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔

خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔