پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 9 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے، اوگرا ذرائع


ویب ڈیسک October 26, 2021
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو ارسال کرے گا، ذرائع فوٹو: فائل

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول 8 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں