آئی پی ایل 2008 میں 8 ٹیمیں 3 ہزار کروڑاب 1ٹیم 7 ہزار کروڑ میں فروخت

13 برس بعد ایک فرنچائز کے لیے مجموعی رقم سے ڈبل قیمت بھارتی بورڈ کو مل گئی ہے۔


Sports Desk October 27, 2021
13 برس بعد ایک فرنچائز کے لیے مجموعی رقم سے ڈبل قیمت بھارتی بورڈ کو مل گئی ہے۔(فوٹو: فائل)

آئی پی ایل میں 2 نئی ٹیموں لکھنؤ اور احمدآباد کا اضافہ ہوگیا جب کہ نئی فرنچائزز کی ملکیت ٹاپ بولی دینے والے کاروباری گروپس کو مل گئی۔

آر پی - سنجیو گوئینکا گروپ نے سب سے زیادہ 7090 کروڑ روپے کی بولی دیکر لکھنؤ فرنچائز کی ملکیت حاصل کی جبکہ دوسرے کامیاب بڈر سی وی سی کیپٹیل پارٹنرز کو 5625 ہزار کروڑ میں احمد آباد ٹیم کے حقوق مل گئے۔

2008 میں تمام آٹھوں فرنچائزز کی مجموعی مالیت 3 ہزار کروڑ روپے کے لگ بھگ تھی اور اب 13 برس بعد ایک فرنچائز کے لیے مجموعی رقم سے ڈبل قیمت بھارتی بورڈ کو مل گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڈنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع کیا تھا، ابتدائی 6 گھنٹے تک بڈز کے تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا، جس کے بعد شام 6 بجے کامیاب بڈرز کا اعلان کردیا گیا، ایڈانی اسپورٹس لائن کو احمد آباد فرنچائز کے لیے فرنٹ رنر خیال کیا جارہا تھا تاہم انھوں نے لکھنؤ اور احمد آباد کے لیے 5100 کروڑ کی بڈ دی تھی اسی طرح سی وی سی نے احمد آباد کے لیے 5625 اور لکھنؤ کے لیے 5166 کروڑ روپے کی بڈز دی تھی۔

آرپی ایس جی گروپس نے دونوں فرنچائزز کے لیے یکساں 7090 کروڑ کی بڈ دی تھی، بی سی سی آئی نے آر پی ایس جی گروپ کو پہلے شہرچننے کی پیشکش کی ، جس پر ان کے معاملات لکھنؤ پر طے پاگئے جس کے بعد احمد آباد کی فرنچائز سی وی سی گروپ کے پاس آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں