لاہور میں 2 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

ملزم اور اس کے تین رشتے داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک October 27, 2021
بچے پر زیادتی اور تشدد کے واضح نشانات ملے ہیں، پولیس فوٹو: فائل

ستوکتلہ میں 2 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں پاکپتن سے آئی کنیزہ بی بی نامی خاتون اپنے دو سالہ بیٹے علمدار کے ہمراہ منہ بولے ماموں کے گھر ٹھہری ہوئی تھی، وہ بچے کو گھر چھوڑ کر لوگوں کے گھر کام کرتی تھی۔

پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں منہ بولے ماموں کے بیٹے علی شان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کام سے واپس آئی تو بیٹے کو بیہوشی کی حالت میں پایا، بیٹے کو لے کر اسپتال گئی جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کی، بچے کے لاش کو دیکھ کر ملزمان نے منت سماجت کے بعد لاش کو پاکپتن کے لیے روانہ کر دیا اور فرار ہوگئے، والد کے گھر پاکپتن گئی تو اہل خانہ نے نعش کو دیکھ کر بتایا کہ بچے کے ساتھ بدفعلی ہوئی ہے۔

پاکپتن پولیس نے بچے کی لاش کو دیکھ کر لاہور کی مقامی پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش کو پاکپتن سے دوبارہ لاکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے پر زیادتی اور تشدد کے واضح نشانات ملے ہیں، تمام شواہد کو فرانزک لیبارٹری بجھوا دیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے تین رشتے داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں