نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ’’سیکیورٹی سیکیورٹی‘‘ کے نعرے

گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے ’’سیکیورٹی‘‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں

پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران شارجہ اسٹیڈیم ’’سیکیورٹی‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا فوٹوفائل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران اور بعد میں گراؤنڈ ''سیکیورٹی''، ''سیکیورٹی'' کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو ایک اور بڑی خوشی دی۔

یہ خبربھی پڑھیں: 'موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا'

تاہم میچ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران اور پاکستان کے ہاتھوں بری طرح سے شکست کے بعد ''سیکیورٹی''، ''سیکیورٹی'' کے نعرے لگاکر نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا۔





صرف اسٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر مزاحیہ میمز بناکر بڑی تعداد میں شیئر کرائی جارہی ہیں اور کرکٹ شائقین طنزیہ انداز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ''سکیورٹی'' کا مسئلہ حل ہونے سے متعلق طنز کررہے ہیں۔








گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے ''سیکیورٹی'' کے نعرے لگانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔



واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک ختم کرکے کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اس حرکت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو سخت مایوس کردیا تھا۔ سوشل میڈیا پرصارفین نیوزی لینڈ کی شکست کو اپنا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔



Load Next Story