کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے فواد چوہدری

فوری طورپر کھول دیئے جائیں مسائل میں اضافہ نہ کریں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 27, 2021
ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم کونا چاہیے، راستے فوری طورپر کھول دیئے جائیں، مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کیکر بھی ہٹا دینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، ہم نے بھارت کو شکست دی بڑے عرصے بعد خوشی آئی، بھارت کو ایسی شکست دی کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، اب ان کو آرام آگیا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |